ابنا: محمد کرمی راد نے ہمارے نمائندے سےگفتگو میں کہا کہ امریکہ کے جاسوس طیارے کو ریڈیو ایکٹیو مواد، بنیادی تنصیبات اور فوجی تنصیبات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہاتھا اور یہ طیارہ نہایت اونچائي پر پرواز کرسکتا ہے نیز راڈار پر بھی نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ماہرین اس طیارے کی ٹیکنالوجی کو ڈی کوڈ کرنے کی اعلی صلاحیت رکھتے ہیں اور انہوں نے ایرانی ڈورن طیارے کو کچھ عرصہ قبل خلیج فارس میں امریکی طیارہ بردار جہاز پر پچيس منٹ کے لئے اڑایا بھی تھا۔ محمد کرمی راد نے کہا کہ یہ توانائیاں صیہونی حکومت اور امریکہ کو خبردار کرنے کےلئے کافی ہیں جو ایران کو ہمیشہ فوجی حملوں کي دھمکیاں دیتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کسی کو اپنی فضائي حدود کی خلاف ورزی کا موقع نہیں دیں گي۔....... /169
9 دسمبر 2011 - 20:30
News ID: 283168
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن محمد کرمی راد نے کہا ہے کہ ایرانی ماہرین کے ہاتھوں امریکہ کے ایک پیشرفتہ جاسوس ڈرون کو اتارنے کے بعد مغربی ملکوں کے ماہرین نے بھی اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ ایران بھر پور دفاعی توانائيوں کا حامل ہے۔